کرکٹکھیل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ، سیکیورٹی خدشات کا اظہار

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کے واقعے کے بعد بھارت اور بنگلادیش کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

کرکٹ سے متعلق ایک ویب سائٹ کے مطابق بی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر متبادل وینیو کا مطالبہ کیا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق توقع ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کولکتہ میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات پر آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔ بی سی بی کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی تین میچز کولکتہ میں کھیلنا ہیں، تاہم سیکیورٹی صورتحال کے باعث ان میچز کے مقام پر نظرثانی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button