کرکٹکھیل

فیصلہ کن معرکہ آج! پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ شام ساڑھے چھ بجے ہوگا

کراچی: کرکٹ کے دیوانے ہو جائیں تیار! پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن تیسرا اور آخری میچ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔

سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلا میچ پاکستان نے جیتا، جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ اب سب کی نظریں تیسرے میچ پر جمی ہوئی ہیں، جو فیصلہ کرے گا کہ سیریز کا فاتح کون ہوگا؟

🇵🇰 پاکستان کی تاریخی برتری
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ گزشتہ 31 سال کے دوران پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے سیریز جیتی ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 1991-92 میں پاکستان کو سیریز میں شکست دی تھی۔

شائقین پرجوش، ٹیم پُرامید
شائقین کرکٹ آج کے میچ کے لیے پرجوش اور پُرامید ہیں۔ قومی ٹیم بھرپور فارم میں ہے، اور نوجوان کھلاڑی جیت کے جذبے سے سرشار میدان میں اتریں گے۔
یہ میچ نہ صرف سیریز کا فیصلہ کرے گا بلکہ ٹیم کی مورال اور عالمی رینکنگ پر بھی اثر ڈالے گا

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button