کرکٹکھیل

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ اور سری لنکا کے دورے کے لیے اپنا اسکواڈ فائنل کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ہیری بروک کریں گے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں ریحان احمد، ٹام بیٹم، جیکب بیتھل، جوز بٹلر، برائڈن کرس، سیم کرن، لیام ڈوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمز اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ، اور لیوک ووڈ شامل ہیں۔ جوفرا آرچر صرف ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں موجود ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا دسواں ایڈیشن 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، جس میں 20 ممالک حصہ لیں گے۔ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق پاکستان کولمبو میں ورلڈکپ کا آغاز کرے گا، اور پہلا میچ 7 فروری کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button