کھیل
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا
اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا ہے، جو ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد علی میمن نے حال ہی میں اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے یہ کارنامہ مکمل کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس، 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا، 2021 میں افریقا کی کیلیمنجرو، 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی، 2023 میں ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور رواں سال کے آغاز میں انٹارکٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو سر کیا تھا۔
پاکستانی کوہ پیما کا یہ عالمی ریکارڈ نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ نوجوانوں کو کوہ پیمائی اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی متاثر کرے گا۔





