کھیل

عرب کپ فائنل: مراکش کی شاندار کم بیک جیت، اردن کا تاریخی خواب ٹوٹ گیا

مراکش اور اردن کے درمیان کھیلا گیا عرب کپ کا فائنل میچ سنسنی خیزی میں 2022 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل کی یاد دلا گیا، جہاں مراکش نے دو بار خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے اردن کو پہلا عرب کپ جیتنے سے روک دیا اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔

میچ کے آغاز میں مراکش کی جانب سے عثمانہ تنان نے طویل فاصلے سے شاندار گول داغ کر اٹلس لائنز کو برتری دلائی۔ تاہم دوسرے ہاف میں اردن نے زبردست واپسی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر علی اولوان کے ذریعے اسکور برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے محض تین منٹ بعد محند ابو طحہ کی جلدی سے لی گئی کارنر کک پر علی اولوان نے قریب سے ہیڈر لگا کر گول کیا۔ اس کے بعد میچ کے وسط میں اردن کو پنالٹی ملی، جس پر علی اولوان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔

مراکش نے برابری کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا اور مقررہ وقت کے اختتام سے دو منٹ قبل ایک کارنر کک پر عبدالرزاق حمد اللہ نے قریب سے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

میچ اضافی وقت میں داخل ہوا جہاں 100ویں منٹ میں ایک بار پھر عبدالرزاق حمد اللہ نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے مراکش کو 3-2 کی برتری دلائی۔ گول کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں موجود مراکشی شائقین جشن میں ڈوب گئے اور مراکش نے عرب کپ کی ٹرافی شاندار انداز میں اپنے نام کر لی۔

ادھر دن کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ خراب موسم کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ فیفا نے تصدیق کی ہے کہ تیسری پوزیشن کا فیصلہ متعلقہ کمیٹی کی جانب سے مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button