اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کوہاٹ: خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کوہاٹ کے پنڈی روڈ پر بلی ٹنگ آئل ڈپو کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button