انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کو فروری–مارچ 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ایک بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ بھارت کی ارب پتی کمپنی JioStar نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سال پورے نہیں کر سکتی۔
کمپنی نے اس کی وجہ کے طور پر شدید مالی نقصانات کا ذکر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی نے 2026–29 کے لیے بھارتی میڈیا کے حقوق دوبارہ فروخت کے لیے پیش کرنا شروع کر دیے ہیں، جس کے لیے ICC تقریباً 2.4 بلین ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے۔
یہ واضح رہے کہ 2024–27 کے سائیکل میں ICC کے میڈیا حقوق کی مالیت 3 بلین ڈالرز تھی، جس میں ہر سال مردوں کے ایک بڑے ایونٹ کے نشریاتی حقوق شامل تھے۔
اب آئی سی سی کو جلد از جلد نئے براڈکاسٹر کی تلاش کرنی ہوگی تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے نشریاتی منصوبے متاثر نہ ہوں۔






