کرکٹکھیل

آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 37 سالہ رسل کو حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کیا تھا اور اب وہ کسی اور فرنچائز کے ساتھ معاہدہ نہیں کریں گے۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں رسل نے کہا کہ آئی پی ایل میں ان کا سفر یادگار رہا، چھکے، فتوحات اور ایم وی پی ایوارڈز ان کے لیے ناقابل فراموش لمحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وقت ریٹائر ہونا چاہتے ہیں جب لوگ کہیں کہ ان میں اب بھی کرکٹ باقی ہے، نہ کہ یہ سوال کریں کہ وہ پہلے ریٹائر کیوں نہیں ہوئے۔

رسال اب کے کے آر کے معاون اسٹاف میں بطور ’پاور کوچ‘ شامل ہوں گے، تاہم دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کیریئر جاری رہے گا۔

رسال نے آئی پی ایل میں 140 میچز میں 2,651 رنز اسکور کیے اور 174 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ لیگ کے خطرناک ترین پاور ہٹرز میں شامل رہے۔ باؤلنگ میں بھی انہوں نے 123 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کا کیریئر کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس 5/15 رہی۔

رسال نے 2012 میں دہلی ڈیئر ڈیولز سے ڈیبیو کیا اور 2014 سے 2025 تک کے کے آر کا حصہ رہے۔ اس دوران انہوں نے 133 میچز کھیلے، دو ٹائٹلز (2014 اور 2024) جیتے اور دو بار ایم وی پی (2015، 2019) کا اعزاز حاصل کیا۔ 223 چھکوں کے ساتھ وہ لیگ کے سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button