انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز روبن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1980 اور 1990 کی دہائی میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کا اہم حصہ رہے اور اپنی جارحانہ اور دلکش بیٹنگ کے باعث دنیا بھر میں پہچان رکھتے تھے۔
اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران روبن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ اور 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔ وہ اپنی مضبوط تکنیک اور تیز رفتار کھیل کے باعث بولرز کے لیے ہمیشہ خطرہ تصور کیے جاتے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ دنیا ایک عظیم کھلاڑی اور بہترین انسان سے محروم ہو گئی ہے۔ بورڈ نے روبن اسمتھ کی انگلینڈ کرکٹ کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سابق کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں کرکٹ کی تاریخ کا انمول حصہ قرار دیا۔






