کھیل

گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے اسپورٹس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد

گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں فلاحی ادارے ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول بھرپور انداز میں منعقد ہوا، جس میں معروف اسپورٹس شخصیات، کالج فیکلٹی اور بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔

ایونٹ میں طالبات نے فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، میوزیکل چیئر اور دیگر مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ گراؤنڈ میں طالبات کا جوش و جذبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

کالج کے اساتذہ نے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف طالبات کی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

ایونٹ میں شریک طالبات نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اسپورٹس پروگرامز باقاعدگی سے ہونے چاہئیں تاکہ مزید طالبات اپنی صلاحیتیں سامنے لا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر اسکول اور کالج میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اور اسپورٹس شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں، اور خواتین میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات کو ٹرافیاں اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button