آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ گابا میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے سلیکٹرز نے پرتھ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
کپتان پیٹ کمنز مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ بھی انجری مسائل کے سبب دستیاب نہیں ہوسکے۔ حکام کے مطابق کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے دو ہفتے کا اضافی وقت دیا گیا ہے اور انہیں ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپسی کا مضبوط امکان ہے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار اوپنر عثمان خواجہ بھی شامل ہیں، جو افتتاحی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ نہیں کر پائے تھے۔
آسٹریلیا کا 14 رکنی اسکواڈ
اسٹیو اسمتھ (کپتان)
اسکاٹ بولینڈ
ایلیکس کیری
برینڈن ڈوگیٹ
کیمرون گرین
ٹریوس ہیڈ
جوش انگلیس
عثمان خواجہ
مارنس لبوشین
نیتھن لائن
مائیکل نیسر
مچل اسٹارک
جیک ویدرالڈ
بیو ویبسٹر
گابا ٹیسٹ 8 دسمبر سے شروع ہوگا، جہاں آسٹریلیا سیریز میں برتری بڑھانے کی کوشش کرے گا۔






