کھیل

پاکستان کے ابتدائی 5 بلے بازوں نے ڈبل فگر بھی کراس نہ کی

پاکستانی ٹیم نے 32 اضافی رنز دیئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے ابتدائی 5 بلے بازوں نے ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے کی زحمت نہ کی جبکہ پاکستانی ٹیم نے 32 اضافی رنز دیئے۔

کیویز کی اننگز کے دوران پاکستانی ٹیم نے 32 اضافی رنز دے کر اپنی مشکلات میں اضافہ کر دیا، قومی باؤلرز کی ناقص لائن اور لینتھ کے باعث 20 وائیڈ بالز کروائی گئیں جو پاکستان کے لئے مہنگی ثابت ہوئیں۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں بھی شاہینوں نے 43 اضافی رنز دیئے تھے جس پر کرکٹ شائقین نے شدید تنقید کی تھی، اضافی رنز کا یہ سلسلہ نہ صرف مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا رہا ہے بلکہ پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button