اسلام آباد / راولپنڈی:
سری لنکن ٹیم آج سہ ملکی سیریز کے فائنل میں رسائی یا گھر واپسی کا فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے آخری لیگ میچ میں شام 6 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم نے ابتدائی تینوں میچز جیت کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے، جبکہ سری لنکا کو فائنل میں رسائی کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے۔
نیٹ رن ریٹ کی صورتحال
سری لنکا اور زمبابوے دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔
زمبابوے کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.522 ہے جبکہ سری لنکا کا منفی 1.324۔
اگر سری لنکا آج ہار گئی تو فائنل کے لیے ان کا دارومدار زمبابوے کے ساتھ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
پاکستان ٹیم کی تیاری
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، تاہم انہیں میدان میں اتارنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
کچھ پلیئرز کو آرام دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔






