کرکٹکھیل

اے سی سی نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

دبئی — ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ تین ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔

گروپنگ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں، جبکہ ان کے ساتھ کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری شامل ہوں گے۔
گروپ بی میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا اور کوالیفائر ٹو شامل ہوں گے۔

ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 دسمبر کو شیڈول ہے۔
دونوں سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے اور مستقبل کے اسٹار کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button