کرکٹکھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: پاکستان آج شام کے خلاف پہلی فتح کے لیے پُرعزم

اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہے۔ اے ایف سی کوالیفائرز 2027 کا اہم مقابلہ آج پاکستان اور شام کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ جمعرات کی دوپہر 2 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا، جہاں قومی ٹیم گرین کٹس میں میدان میں اترے گی۔ پاکستان اور شامی ٹیموں نے میچ سے قبل اپنے اپنے پریکٹس سیشنز میں بھرپور حصہ لیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ شامی ٹیم 15 نومبر کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا اہم میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔ قومی ٹیم کے مداحوں کو امید ہے کہ آج کا مقابلہ پاکستان کے لیے تاریخی ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button