کرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر سیاسی قیادت کی مبارکباد

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے کے خلاف فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عزت، محنت اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز، مینجمنٹ اور چیئرمین پی سی بی کی محنت کو قابل فخر قرار دیا اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا، "ویل ڈن بوائز، سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت پر فخر ہے۔” انہوں نے خاص طور پر حارث رؤف کو مین آف دی سیریز قرار دینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں بھارت اے کے خلاف فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے بھارت کو شاندار انداز میں شکست دی۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر بھی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے عزم و حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھرپور صلاحیت کی مالک ہے اور آئندہ بھی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button