اسلام آباد: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آج اسلام آباد پہنچی۔ سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا اور آج ٹیم مکمل آرام کرے گی۔
سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام میچز 18 سے 29 نومبر کے درمیان راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے شیڈول کے مطابق میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے تھے، تاہم بورڈ کے مطابق شیڈول میں تبدیلی بورڈز کی مشاورت اور آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔






