کرکٹکھیل

حارث روف: "میچ جیتنا ٹیم کی فتح ہے، ہر دن نئی امید لاتا ہے”

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث روف نے سری لنکا کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے میچ جیتا اور یہ فتح ٹیم کی جیت ہے۔

حارث روف نے کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں اور جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کا موقع ملے گا، وہ ملک کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے میچ کے دوران موسم کے اثرات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا:

"آج کے میچ میں موسم اثر انداز رہا، لیکن میری کوشش یہی تھی کہ خود کو متحرک رکھوں اور باؤلنگ کے لیے تیار رہوں۔”

حارث روف نے مزید کہا کہ کھیل میں ایک پلان ہم بناتے ہیں، ایک پلان دوسروں کا ہوتا ہے، لیکن سب سے زیادہ درست پلان اللہ کا ہوتا ہے۔

اپنی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اچھا نہ کرنے والے کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، چاہے آپ نے دس میچ جیتے ہوں، لیکن کھلاڑی کو ہمیشہ پرفارم کرنا ہوتا ہے۔

"ہم روبوٹ یا مشین نہیں ہیں، غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم انہیں درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیڈ ڈے آتا ہے، وہ گزر جاتا ہے اور اگلے دن نئی امید لے کر آتا ہے۔”

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث روف نے کہا کہ یہ ایک آؤٹ اسٹینڈنگ کیچ تھا اور فیلڈ میں اس کا اثر تھا، لیکن ایسے لمحات سے کھلاڑی سیکھتا ہے اور آگے بڑھتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button