راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔
سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جو اس سیریز میں بطور کپتان دوسری بار میدان میں ہیں۔ شاہین کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ سری لنکا کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 157 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے پاکستان نے 93 اور سری لنکا نے 59 میچز جیتے ہیں۔ ایک میچ ٹائی رہا اور 4 میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دو ون ڈے کھیلے گئے ہیں، جن میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔






