انٹرٹینمنٹکرکٹکھیل

کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید نے واقعی علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا؟ نئی تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، مشہور اداکارہ ثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم گزشتہ رات سامنے آنے والی نئی تصاویر نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا۔

گزشتہ دنوں شعیب اور ثنا کی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں واضح تبدیلی دیکھی گئی، جہاں دونوں علیحدہ علیحدہ پوسٹس میں نظر آئے۔
مداحوں نے ان کی خاموشی اور ایک دوسرے سے دوری کو علیحدگی کی علامت سمجھ لیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

تاہم حال ہی میں وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔
یہ تصاویر بظاہر کسی دوست اور اُس کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران لی گئی ہیں، جن میں دونوں کے درمیان دوستانہ ماحول اور اچھی کیمسٹری دیکھی جا سکتی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کے بعد علیحدگی کی تمام خبروں کی نفی ہو گئی ہے، اور یہ جوڑا اب بھی ایک ساتھ پُرسکون ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button