کرکٹکھیل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج فیصل آباد میں ہوگا

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کا یہ عالم ہے کہ میچ کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے دو میچوں کی پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے، جس سے پاکستانی بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کردی تھی۔
فیصل آباد میں ہونے والا یہ تیسرا اور آخری میچ سیریز کا فیصلہ کن معرکہ ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں برتری حاصل کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button