کھیل

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: محمد سجاد امریکی حریف سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

دوحہ (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے سابق عالمی نمبر 2 اور ایشین چیمپئن محمد سجاد عالمی اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔ انہیں امریکی کیوئسٹ اینڈی مک کلوسکی نے سخت مقابلے کے بعد 2-4 فریمز سے شکست دی۔

یہ مقابلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے اسٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں کھیلا گیا۔

امریکی کھلاڑی کی جیت کا فریم اسکور اس طرح رہا:
41-71، 80-1، 11-45، 11-71، 79-40 اور 35-73۔

میچ کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم فیصلہ کن لمحات میں اینڈی مک کلوسکی نے بہتر کیو کنٹرول اور طویل شاٹس کی بدولت برتری حاصل کی۔

اس سے قبل محمد سجاد نے اسٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں متحدہ عرب امارات کے عبداللہ العطار کو باآسانی 0-4 فریمز سے شکست دے کر 32 کے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستانی کھلاڑی کے ایونٹ سے اخراج کے بعد قومی شائقین کو اب دیگر پاکستانی کیوئسٹس سے امیدیں وابستہ ہیں جو اب بھی چیمپئن شپ میں شریک ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button