کرکٹکھیل

بھارتی اثر و رسوخ بے نقاب، سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کے انکشافات

لندن (اسپورٹس ڈیسک) —
کھیلوں میں دیگر ممالک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا بھارت اپنے ہی اقدامات کے باعث عالمی سطح پر ہزیمت اٹھانے لگا ہے۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کرس براڈ نے بھارتی اثر و رسوخ اور سیاسی مداخلت سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں کرس براڈ نے بتایا کہ انہیں ایک میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ان کے مطابق،

“بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے پر ہاتھ ہلکا رکھنے کو کہا گیا تھا۔”

انہوں نے کہا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کی زد میں تھی، لیکن ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا،

“ہاتھ ہلکا رکھو، کوئی حل نکالو، کیوں کہ یہ بھارت ہے۔”

کرس براڈ کے مطابق، انہوں نے ٹائم کیلکولیشن میں ایڈجسٹمنٹ کرکے بھارتی ٹیم کو فائن لگنے سے بچایا۔ بعد ازاں بھارتی کپتان ساروو گنگولی نے آفیشلز کی بات نہ مانی اور اگلے میچ میں وہی غلطی دہرائی۔ براڈ کے بقول، جب انہوں نے پوچھا کہ اب کیا کرنا ہے تو کہا گیا کہ صرف گنگولی کو سزا دیں۔

سابق میچ ریفری نے کہا کہ،

“کھیل میں اب بہت زیادہ سیاست شامل ہو گئی ہے۔ لوگ کرکٹ نہیں بلکہ سیاسی مفادات کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، اسی لیے اس نے عملی طور پر آئی سی سی پر قابو پالیا ہے۔”

کرس براڈ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ اب آئی سی سی میچ آفیشلز کا حصہ نہیں ہیں، کیونکہ ان کے مطابق یہ عہدہ اب انتہائی سیاسی نوعیت اختیار کر چکا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button