کرکٹکھیل

پی سی بی نے 2025-26 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان، 157 کھلاڑی شامل

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہوگی۔ کنٹریکٹس کی تعداد پچھلے سال کے 131 کھلاڑیوں سے بڑھا کر 157 کی گئی ہے۔
پی سی بی نے بتایا کہ ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں اب تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں:

کیٹیگری ایک: 30 کھلاڑی

کیٹیگری دو: 55 کھلاڑی

کیٹیگری تین: 51 کھلاڑی

کیٹیگری چار: 21 کھلاڑی

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی ترقی اور ملکی کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button