ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا نوٹس پھاڑ دیا
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس پھاڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں نوٹس بھیجا تھا جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مالک کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی۔
علی ترین نے کہا:
"میں خاموش نہیں رہوں گا، مجھے پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے میں بیٹھنے کو تیار ہوں، مگر آج تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔”
واضح رہے کہ پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نوٹس جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگر فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کی بلیک لسٹنگ کا خطرہ لاحق ہے۔






