کرکٹکھیل

بابر اعظم سمیت سات پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں ہوں گے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جن پاکستانی کرکٹرز کو این او سی (NOC) جاری ہو چکے ہیں، انہیں بگ بیش لیگ کھیلنے کی باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کو مطلع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے چند ہفتے قبل غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب مخصوص کھلاڑیوں کو اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کے بی بی ایل فرنچائزز سے معاہدے ہیں، ان میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان، محمد رضوان، حسن علی اور حسان خان شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیمیں ان پاکستانی اسٹارز کے میدان میں اترنے کی منتظر ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے سے طے شدہ معاہدوں اور جاری این او سی کے پیشِ نظر یہ اجازت دی گئی ہے۔

بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہی ہے۔ اس موقع پر سڈنی سکسرز نے شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک منفرد اقدام کے طور پر "بابرستان” کے نام سے خصوصی فین زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں بابر اعظم کے مداح خصوصی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button