ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی کے بیان کے مطابق، ظفر اقبال پاشا نے سال 2000 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ امپائر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
وہ طویل عرصے تک قومی سطح پر ڈومیسٹک کرکٹ میچوں میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیتے رہے اور کرکٹ کے شعبے سے وابستہ رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ برادری ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔






