کرکٹکھیل

لاہور میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ بارش کی نذر

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران کھیلا گیا پریکٹس میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق، ٹیم گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 217 رنز اسکور کیے۔ جواب میں ٹیم وائٹ نے 20 اوورز میں 101 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا اور مکمل نہ ہو سکا۔

یہ پریکٹس میچ پاکستان ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کا حصہ تھا، جو ان دنوں لاہور میں جاری کیمپ کے دوران کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔ سیریز کے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے، جس کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button