کرکٹکھیل

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ کپتان شبمن گل سے مصافحہ کے دوران مداح نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) — آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک مداح نے ان سے ہاتھ ملانے کے بعد اچانک بلند آواز میں ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پرتھ میں موجود تھی۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف تھی اور شبمن گل ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے۔

مداح نے شبمن گل کے قریب آ کر ہاتھ ملانے کی خواہش ظاہر کی، اور جب دونوں نے ہاتھ ملائے تو مداح نے اچانک پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ یہ غیر متوقع واقعہ دیکھ کر شبمن گل لمحہ بھر کے لیے چونک گئے، فوراً اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا اور بغیر کوئی ردعمل دیے وہاں سے گزر گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین اسے ایشیا کپ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک سے انکار کے جواب یا ایک مذاق کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

کئی صارفین نے اس نعرے کو مزاحیہ انداز میں پاکستانی فین کی چالاک جوابی کارروائی قرار دیا، جب کہ بعض بھارتی مداحوں نے اسے غیر اخلاقی حرکت قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھی تنقید کی گئی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button