سائنس ٹیکنالوجی
انسٹاگرام تھریڈز میں نیا گروپ میسجنگ فیچر متعارف، 50 افراد تک شامل ہو سکیں گے
میٹا کے زیرِ انتظام انسٹاگرام تھریڈز نے بدھ کے روز عالمی سطح پر گروپ چیٹنگ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب ایک گروپ میں 50 افراد تک شامل کر کے ایک ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔
تھریڈز صارفین جو 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں، گروپ چیٹس میں ٹیکسٹ پوسٹس، ویڈیوز، جفس اور ایموجیز شیئر کر سکیں گے، جس سے رابطے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
تاہم، انسٹاگرام تھریڈز میں پروڈکٹ منیجمنٹ کی نائب صدر ایمیلی ڈالٹن اسمتھ نے گروپ چیٹس کے دوران واضح کیا کہ یہ چیٹس انکرپٹڈ نہیں ہوں گی، یعنی ان میں مکمل رازداری کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔
یہ فیچر انسٹاگرام تھریڈز کو مزید صارف دوست بنانے اور پلیٹ فارم پر رابطے کی سہولت کو بہتر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔