اہم خبریںتازہ تریندنیا

افغانستان کا میزائل تجربہ کا دعویٰ جھوٹا نکلا، حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک — افغانستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں کیے گئے میزائل تجربے کا دعویٰ بے بنیاد نکلا۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر دراصل شمالی کوریا کے 2023 میں کیے گئے میزائل تجربے کی ہے۔

افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متعدد بار یہ تصویر شیئر کی گئی، جس میں ایک میزائل کو فضا میں جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان نے 400 کلومیٹر رینج رکھنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے کی گئی تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ تصویر کا تعلق افغانستان سے نہیں بلکہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے ہے، جس کی اشاعت 2023 میں بین الاقوامی میڈیا میں ہو چکی تھی۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب افغان حکام یا طالبان ترجمانوں کی جانب سے جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات پھیلائی گئی ہوں۔ ماضی میں بھی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ افغان فورسز نے پاکستانی فوج کا ٹینک قبضے میں لے لیا ہے، جو بعد میں من گھڑت ثابت ہوا۔

حالیہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سوشل میڈیا پر نشر کی جانے والی معلومات کی تصدیق کیے بغیر ان پر یقین کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے دعووں کے بارے میں جو علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جعلی خبریں نہ صرف جھوٹے تاثر پیدا کرتی ہیں بلکہ تنازعات کو ہوا دینے کا باعث بھی بن سکتی ہیں، اس لیے عوام اور میڈیا کو ایسی خبروں کی تصدیق شدہ ذرائع سے جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button