اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

پشاور — وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا، اسے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین نے پاکستان میں طویل عرصہ گزارا ہے، اب ان کے لیے مناسب اور باعزت واپسی کا وقت آ چکا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف نہیں آئے، بلکہ ان کی آمد کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام اقدامات آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں افغان مہاجرین کی واپسی اور سرحدی سیکیورٹی کے معاملات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button