آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ "قوم کے شہیدوں تمہیں سلام” جاری — وطن کے لیے جان نثار کرنے والوں کو خراجِ عقیدت
راولپنڈی (ویب ڈیسک) — پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ "قوم کے شہیدوں تمہیں سلام” جاری کر دیا ہے، جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور وطن کی حفاظت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ اُن بہادر سپاہیوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیوں کا اعتراف ہے جنہوں نے پاکستان کی بقاء، سلامتی اور امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔
نغمے میں پیغام دیا گیا ہے کہ:
"شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔”
آئی ایس پی آر کے اس نئے ملی نغمے میں قوم کے عزم، اتحاد، قربانی اور جذبۂ شہادت کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں خواتین اور بچوں کی قربانیوں کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو دہشت گردی کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہوئے۔
نغمہ ہر پاکستانی کو یاد دلاتا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کا یہ نیا نغمہ نہ صرف شہداء کی عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ قوم کے عزم اور حوصلے کی ایک توانا آواز بھی ہے۔