کرکٹکھیل

شاہین آفریدی نے ننھے بیٹے عالیار کے ساتھ پریکٹس شروع کردی، ویڈیو نے دل جیت لیے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ پریکٹس شروع کر دی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی دل کو چھو لینے والی ویڈیو نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

25 سالہ اسٹار کرکٹر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے 1 سالہ بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ننھا عالیار گیند پھینک کر اپنے والد کو آؤٹ کرنے کی معصوم کوشش کرتا ہے۔

شاہین نے انسٹاگرام کیپشن میں لکھا:

"ہمم… اپنے والد کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔”

مداح اس پیار بھرے لمحے پر خوب تبصرے کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہین کا یہ انداز ظاہر کرتا ہے کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ والد کے کردار کو بھی بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی (سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی) کی شادی 3 فروری 2023 کو ہوئی تھی اور ان کے ہاں اگست 2024 میں بیٹے عالیار کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button