اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سیز فائر کے بعد دہشت گردی کا سلسلہ فوری بند ہو گا، الحمد اللہ، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی کے تاریخی معاہدے پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ردعمل دیتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا:

"پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمدللہ۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اب دونوں ہمسایہ ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، جو نہ صرف دونوں اقوام کے مفاد میں ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اگلا فالو اپ اجلاس 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگا، جہاں دونوں ممالک کے وفود تفصیلی نکات پر بات چیت کریں گے۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:

"ان برادر اسلامی ممالک کی ثالثی اور میزبانی نے اس کامیاب معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔”

واضح رہے کہ اس معاہدے کو پاکستان کی بڑی سفارتی اور دفاعی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت افغانستان نے دہشت گردوں کی معاونت ختم کرنے اور پاکستان کی سرزمین پر حملے نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button