اہم خبریںسائنس ٹیکنالوجی

ایزی پیسہ ایپ میں مسئلہ یا کچھ اور؟ بھیجنے پر رقم کٹتی ہے مگر ملتی صارفین کو سنگین فنی خرابی کا سامنا، مالی لین دین میں الجھنیں

اسلام آباد / کراچی — پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی سروس فراہم کرنے والے معروف پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے صارفین کو گزشتہ دو دنوں سے غیر معمولی نوعیت کی فنی خرابیوں کا سامنا ہے، جس سے ان کے مالی لین دین متاثر ہو رہے ہیں۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر سے درجنوں صارفین نے شکایات درج کروائی ہیں کہ ان کے اکاؤنٹس سے رقم کاٹ لی گئی لیکن وہ رقم نہ تو متعلقہ وصول کنندہ کو موصول ہوئی اور نہ ہی ریکارڈ میں نظر آ رہی ہے۔

وینڈرز کو براہِ راست نقصان

ایزی پیسہ کے ساتھ گزشتہ 8 سال سے وابستہ فیصل علی خان بتاتے ہیں کہ ایک صارف نے انہیں 15 ہزار روپے کی کامیاب ٹرانزیکشن کا پیغام دکھایا، جس پر انہوں نے کیش رقم دے دی۔
تاہم بعد میں جب وہ اپنے اکاؤنٹ کا جائزہ لے رہے تھے تو معلوم ہوا کہ وہ رقم سرے سے منتقل ہی نہیں ہوئی۔

فیصل کا کہنا تھا کہ،

"ایک دن میں پانچ سے زائد ایسی ٹرانزیکشنز ہوئیں جو بظاہر کامیاب لگ رہی تھیں، مگر ریکارڈ میں موجود نہیں تھیں۔ پہلے لگا شاید دھوکہ ہو رہا ہے، لیکن بعد میں اندازہ ہوا کہ یہ ایپ کی فنی خرابی ہے۔”

ڈپلیکیٹ پیغامات سے مزید الجھن

کراچی میں ہوٹل چلانے والے نوخیز احمد نے بتایا کہ انہیں ایک ہی ٹرانزیکشن کے دو دو یا تین تین میسجز موصول ہوئے، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ گاہک نے زیادہ رقم بھیج دی ہے۔

"میں نے کچھ گاہکوں کو پیسے واپس کر دیے، لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ ایپ کا مسئلہ تھا، ٹرانزیکشن تو صرف ایک ہی ہوئی تھی۔”
— نوخیز احمد

ان کا کہنا تھا کہ اس فنی خرابی سے انہیں روزمرہ کے منافع کے برابر نقصان اٹھانا پڑا۔

ایزی پیسہ انتظامیہ کی خاموشی

صارفین اور وینڈرز کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باوجود ایزی پیسہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح مؤقف یا عوامی بیان سامنے نہیں آیا۔ متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی سے فوری اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا مؤقف

ڈیجیٹل مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی فنی خرابی نہ صرف صارفین کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے بلکہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button