دنیا

روس کے جنوبی علاقے میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

ماسکو (ویب ڈیسک) — روس کے جنوبی علاقے بیشکورٹن ریجن میں واقع ایک کیمیکل اور بارود بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری روسی فوج کے لیے بارود تیار کرتی ہے، اور یہ ایک حساس نوعیت کا دفاعی صنعتی یونٹ سمجھا جاتا ہے۔

بیشکورٹن ریجن کے گورنر کے مطابق دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ پلانٹ کی ایک پوری عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مقامی ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

روس کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حادثے کی اصل نوعیت معلوم کی جا سکے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس میں دفاعی پیداوار اور اسلحہ سازی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے حفاظتی اقدامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button