کرکٹکھیل

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان ٹیم شان مسعود کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنے اترے گی

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میدان میں اتر رہی ہے۔ یہ سیریز 27 سے 2025 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔

پاکستان ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹسمین، 2 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ کھیلنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔ وائرل فیور کے باعث دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ 38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے ساتھ تجربہ کار نعمان علی بھی میدان میں ہوں گے، جنہوں نے 19 ٹیسٹ میچوں میں 24.75 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ 31 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں لینے والے اس بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے ساتھ حسن علی میدان میں ہوں گے، جنہوں نے 24 ٹیسٹ میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کی ہیں اور جن کا آخری ٹیسٹ جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلا گیا تھا۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کریں گے، جبکہ کپتان شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی ٹیم کے دیگر ممبران ہوں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button