سائنس ٹیکنالوجی

چین نے ایجاد کیا ایسا ونڈ ٹربائن جو اُڑ سکتا ہے، بجلی پیدا کرنے میں انقلاب

چین کی کمپنی SAWES Energy Technology Co. Ltd. نے ایک انوکھا ونڈ ٹربائن تیار کیا ہے جسے S1500 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ونڈ ٹربائن زمین سے بلند ہو کر ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرتا ہے اور اسے بنانے میں سنگھوا یونیورسٹی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحقیقی ادارے بھی شامل ہیں۔

S1500 تقریباً 60 میٹر لمبا، 40 میٹر چوڑا اور 40 میٹر اونچا ہے، جس میں 12 جنریٹر یونٹس موجود ہیں۔ ہر یونٹ 100 کلو واٹ بجلی پیدا کرتا ہے اور مجموعی طور پر یہ تقریباً 1.2 میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ یہ ٹربائن خود حرکت میں رہ کر بجلی پیدا کرتا ہے، مگر بجلی زمین تک تاروں کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے کیونکہ خود یہ بجلی منتقل کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اس کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ انفلیٹیبل (ہوا سے بھرا ہوا) ہے، جس کی وجہ سے اس کی ساختی لاگت روایتی زمینی یا سمندری ٹربائنز سے کم ہے اور اسے ٹاور یا مضبوط بنیاد کی ضرورت نہیں پڑتی۔

S1500 کو آسانی سے مختلف مقامات جیسے گیلے علاقے، دور دراز جزائر، ریگستان اور کان کنی کے علاقوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں روایتی ٹربائنز لگانا مشکل ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ نظام روایتی زمینی ٹربائنز کے مقابلے میں مواد کی لاگت میں 40 فیصد کمی اور بجلی کی پیداوار کی لاگت میں تقریباً 30 فیصد کمی لا سکتا ہے، جو اسے توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت بناتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button