ابوظہبی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے پاکستان کے خلاف فائنل میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بہتر بولنگ اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کا کریڈٹ اسے ضرور دینا چاہیے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے افغان کوچ کا کہنا تھا کہ "فائنل میں جیت نہ سکا، مایوسی ضرور ہوئی ہے، لیکن پاکستان ٹیم نے واقعی اچھی کارکردگی دکھائی، خاص طور پر بولنگ میں۔”
جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ "ہمیں ایشیا کپ سے پہلے اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی، امید ہے کہ ابوظہبی میں آئندہ میچز میں افغان ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم موجود نہیں تھا، مگر اس پر کوئی شکایت نہیں، کیونکہ تمام ٹیموں کے لیے یکساں صورتحال تھی۔
کوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ "ٹورنامنٹ میں زیادہ تر وہ ٹیمیں جیتیں جنہوں نے پہلے بیٹنگ کی، جبکہ اسپنرز کے لیے پچز کافی مددگار ثابت ہوئیں۔”
افغان کوچ کا بیان ٹیم کے مستقبل کے لیے عزم اور بہتری کی امید کا مظہر ہے، جبکہ انہوں نے کھیل کے جذبے کے تحت مخالف ٹیم کو کھلے دل سے سراہا۔






