کرکٹکھیل

پاکستان اور یو اے ای 9 سال بعد ٹی20 میدان میں آج آمنے سامنے،شارجہ میں جوش و خروش عروج پر،دونوں ٹیمیں فتح کے لیے تیار

شارجہ: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں 9 سال بعد ایک بار پھر ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آ رہی ہیں۔ یہ دلچسپ مقابلہ ہفتے کو شارجہ میں جاری ٹرائنگولر سیریز کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں فتح کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آخری ٹی20 میچ مارچ 2016 کے ورلڈ ٹی20 میں بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلا گیا تھا، جہاں شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے ابتدا میں 17 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں، لیکن عمر اکمل اور شعیب ملک کی شاندار 114 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے ٹیم کو فتح دلوائی۔

اب، 9 برس بعد، دونوں ٹیمیں شارجہ کے تاریخی میدان میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم جہاں نوجوان کھلاڑیوں اور تجربہ کار اسٹارز کے امتزاج کے ساتھ میدان میں اترے گی، وہیں میزبان ٹیم بھی اپنے بلند عزائم کے ساتھ تیار دکھائی دے رہی ہے۔

یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا:

"ایشیا کی دو بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ ہم افغانستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست دے چکے ہیں، اور اب ہماری نظریں اس سیریز میں بہتر کارکردگی پر ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج ہے، اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ کی تیاریوں نے انہیں مزید پر اعتماد بنا دیا ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ شارجہ تینوں ٹیموں کے لیے کسی حد تک ہوم گراؤنڈ جیسا ماحول رکھتا ہے، لیکن یو اے ای کی حالیہ کارکردگی اور تیاری اسے خاص فائدہ دے سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button