کھیل

نیشنز ہاکی کپ سیمی فائنل تک پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس نہ ملنے پر تنقید

کھیلوں ڈیسک:
ملائیشیا میں جاری نیشنز ہاکی کپ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اب تک یومیہ الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو 10 دن کے دوران ایک دن کا بھی یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا، جبکہ ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف میچ ڈرا کیا، جاپان کو شکست دی اور نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ کیا۔

سیمی فائنل تک رسائی کا کارنامہ
گرین شرٹس نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جہاں اگر وہ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو انہیں ہاکی پرو لیگ میں شرکت کا سنہری موقع ملے گا۔

سوشل میڈیا پر ہاکی فیڈریشن کو شدید تنقید کا سامنا
پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مالی مسائل اور ناانصافی کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہاکی فیڈریشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کا حق دیا جائے تاکہ وہ دل لگا کر کھیل جاری رکھ سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button