کرکٹکھیل

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا بابر اعظم کو اعتماد، قومی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ قومی ٹیم کے دروازے ان کے لیے ابھی بھی کھلے ہیں اور وہ ٹیم کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ کوچ نے بابر اعظم سے ملاقات میں ان کی رائے اور کھیلنے کے انداز کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں قومی کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں نئے کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

اسی دوران ہیڈ کوچ نے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے بھی ملاقات کی جس میں شاہین نے واضح کیا کہ وہ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس کے لیے دستیاب ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ہونے والے بنگلہ دیش دورے کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں، کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نئے کھلاڑیوں کو مزید مواقع دینا چاہتی ہے جو ہوم سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر چکے ہیں۔ تاہم، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم کی واپسی کے امکانات روشن ہیں اور اس حوالے سے چند روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اگلے ماہ بنگلہ دیش میں تین ٹی20 میچز کھیلنے ہیں، تاہم ابھی تک میزبان بورڈ کی جانب سے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button