کرکٹکھیل

پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کا یورپ میں بڑا کارنامہ، پولینڈ میں ہاکی سپر لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پولینڈ: یورپی ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سپر لیگ ہاکی کپ میں پاکستانی نژاد کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم Siemianowice Śląskie ہاکی کلب کو ناقابل شکست چیمپئن بنا دیا۔

تینوں پاکستانی نژاد اسٹارز مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی کھیل پیش کیا، جس نے نہ صرف ان کی ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

عبدالرحمٰن کو ٹورنامنٹ کا ٹاپ اسکورر قرار دیا گیا، جنہوں نے کئی اہم مواقع پر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

احتشام اسلم کو سیمی فائنل، فائنل اور مجموعی طور پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا، جن کی مستقل کارکردگی نے ٹیم کو اعتماد بخشا۔

مرتضٰی یعقوب نے شاندار دفاعی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیسٹ ڈیفینڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

چیمپئن ٹیم کے کوچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا:

"یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستانی ہیروز ہمارے ساتھ کھیلے اور ہمارے کلب کو پہلی بار ناقابل شکست چیمپئن بنا دیا۔ ان کی محنت اور جذبہ نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔”

اس تاریخی فتح نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں اور اگر مواقع دیے جائیں تو وہ دنیا کے کسی بھی کلب یا ملک کے لیے قیمتی اثاثہ بن سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button