گنڈا پور کو پاکستان کی تقدیر سے نہیں کھیلیں دیں گے: فیصل واوڈا
تحریر۔۔۔۔۔۔۔رانا فرحان اسلم
ایوان بالا کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران حکومتی وزراء اور سینیٹرز کی عدم شرکت پر اپوزیشن لیڈرشبلی فرازنے شدید تنقید کی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پورکے آئی ایم ایف سے متعلق بیان پر کہا کہ انہیں پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اہم مسئلہ سندھ طاس معاہدے پر گفتگو ہو رہی ہے حکومتی اراکین کا شریک نہ ہونا پاکستان کے کاز کیلئے باعث شرم ہے۔
پی ٹی آئی نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے کاز کیلئے متحد ہوگئے ہیں۔ پرپریذائیڈنگ آفیسر عرفان الحق صدیقی نے بھی کہا کہ وزراء اور اراکین کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے۔ اجلاس کے دوران خضدار واقعہ اور اس میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس کے آخر میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بحث سمیٹی اور حکومت کا مؤقف واضح کیا۔ جس کے بعد سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
سندھ کے سرکاری اسکولوں میں طلبا کی آنکھوں کا معائنہ، عینک کی مفت فراہمی کا فیصلہ
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی آنکھوں کی صحت یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے طلبا کی بینائی کا معائنہ کرانے اور ضرورت مند بچوں کو عینک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مہم کے تحت اسکولوں میں آنکھوں کی اسکریننگ کی جائے گی، جس کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کو باقاعدہ این او سی جاری کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تمام اسکولوں میں مکمل تعاون کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ تمام اضلاع کو مراسلہ ارسال کیا جا چکا ہے۔






