کھیل

پاکستانی اسٹار ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس میں آج ایکشن میں — قوم کی نظریں نئے کمال پر

سیول – اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کے فخر، ارشد ندیم آج ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔ یہ ان کا پیرس اولمپکس کے بعد پہلا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ ہے، جس میں وہ بھرپور تیاری اور عزم کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

ارشد ندیم نے ایک وڈیو پیغام کے ذریعے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا:
"میں پوری قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ میری کامیابی کے لیے دعا کریں، انشاءاللہ میں پاکستان کا نام ایک بار پھر روشن کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔”

جنوبی کوریا میں جاری اس ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا۔ ارشد ندیم گروپ اے میں ایکشن میں ہوں گے اور ان سے قوم کو ایک اور یادگار کارکردگی کی امید ہے۔

ارشد ندیم ماضی میں بھی اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت چکے ہیں، اور ان کا عزم ہے کہ وہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر سر فخر سے بلند کرنے کا موقع دیں۔

پورے پاکستان کی دعائیں ارشد کے ساتھ ہیں — یہ وقت ہے ان کے لیے متحد ہونے کا!

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button