کرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2024 تک ٹی20 اوپننگ پیئرز میں 10 بار تبدیلی کی، نئے کمبینشن کی تلاش جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2024 تک کھیلے گئے 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں اوپننگ پیئرز کو 10 مرتبہ تبدیل کرکے نئے اور موثر کمبینشن کی تلاش میں مسلسل تجربات کیے ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی غیر مطمئن کارکردگی کے بعد قومی ٹیم نے روایتی اوپننگ پیئر بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو توڑ کر نئے جارح مزاج کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے ہیں تاکہ بہترین آغاز یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستانی ٹیم نے صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان اور عمیر بن یوسف جیسے کھلاڑیوں کو اوپننگ کرنے کا موقع دیا، مگر اب تک کوئی بھی جوڑی مستقل کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

سب سے زیادہ میچز محمد رضوان اور صائم ایوب کی اوپننگ جوڑی کو موقع ملا جنہوں نے 11 میچز میں 157 رنز کی اوسط سے کھیلتے ہوئے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ آغاز فراہم کیا۔

بابراعظم، محمد رضوان، حسن نواز اور محمد حارث کو 5-5 میچز میں موقع ملا جبکہ بابراعظم اور صائم ایوب کی جوڑی کو محض 4 میچز میں آزمایا گیا۔

گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پہلی بار صائم ایوب اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کی۔

دوسری جانب، سلیکشن کمیٹی کی جانب اوپننگ پیئرز میں مسلسل تبدیلیوں پر شائقین کرکٹ بھی سوالات اٹھا رہے ہیں اور ٹیم کو ایک مستحکم اوپننگ جوڑی کی تلاش کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button