لاہور: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورۂ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم اپنے معمول کے دورے میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی۔ اس موقع پر پی سی بی حکام اور سکیورٹی ادارے ٹیم کو انتظامات اور سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے۔
آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔






