کرکٹکھیل

لاہور قلندرز کی بڑی کامیابی: شکیب الحسن کی 8 سال بعد پی ایس ایل میں واپسی

لاہور، 15 مئی – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے لاہور قلندرز نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے بنگلادیش کے لیجنڈری آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، جو لیگ میں آٹھ سال بعد ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شکیب الحسن کی شمولیت نہ صرف لاہور قلندرز بلکہ پوری پی ایس ایل کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جو لیگ کے معیار اور بین الاقوامی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاک بھارت کشیدگی کے بعد 17 مئی سے شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کرکٹ شائقین ایک بار پھر عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کی لاہور قلندرز میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 2017 میں پشاور زلمی اور 2016 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ یہ ان کی پی ایس ایل میں آٹھ سال بعد واپسی ہوگی۔

شکیب الحسن، بنگلادیشی نوجوان اسپنر رشاد حسین کے ساتھ لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے، جو ٹیم کے اسپن اٹیک کو مزید مضبوطی بخشیں گے۔

شکیب نے آخری مرتبہ چھ ماہ قبل میدان میں قدم رکھا تھا، جبکہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ ایشیا کپ میں بنگلادیش کی نمائندگی کرتے ہوئے تھا۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اب لاہور قلندرز پر مرکوز ہیں، جہاں وہ شکیب الحسن کو ایک بار پھر پی ایس ایل کے میدانوں میں جادو جگاتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button