کرکٹکھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ، سیمی فائنلز اور فائنل کے میزبان شہروں کا اعلان

ویب ڈیسک:
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ اور سیمی فائنلز کی میزبانی کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ایونٹ آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔ بھارتی ٹیم اس ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی، جس نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو افتتاحی میچ کے ساتھ ساتھ فائنل کی میزبانی بھی سونپی گئی ہے، جبکہ ممبئی کے مشہور وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

اگر بھارت اور پاکستان سیمی فائنل میں آمنے سامنے آتے ہیں تو اس اہم میچ کی میزبانی کولمبو (سری لنکا) کو دی جائے گی، جبکہ دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، بھارت میں میچز کے لیے ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی کو ممکنہ وینیوز میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک شہر کو میزبان بنایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button